سابق وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بیرون جانے سے روک دیا گیا انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ
سے آف لوڈ کر دیا گیا. فردوس عاشق اعوان اسلام آباد سے دوبئی جارہی تھیں.
فردوس عاشق اعوان عام پاسپورٹ کے بجائے آفیشل پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتی تھیں جبکہ ان
کے پاس دوسرا پاسپورٹ نہیں تھا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پاسپورٹ گمشدگی کی درخواست دے رکھی
تھی سسٹم میں پاسپورٹ گمشدگی لکھا تھا جس کے باعث انہیں آف لوڈ کیا گیا.
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے پاسپورٹ گمشدگی کی درخواست واپس لیں پھر جانے کی
اجازت ہوگی پاسپورٹ گمشدگی کی درخواست کے باوجود پاسپورٹ فردوس عاشق اعوان کے پاس
موجود ہونے پر اف لوڈکیا گیا.
