English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کی ٹیم 17 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، شیڈول جاری

القمر

لاہور: انگلینڈ کی ٹیم 17 برس کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، اس سلسلے میں پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ یکم تا 5 دسمبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9  دسمبر سے  ملتان میں شروع ہوگا جب کہ تیسرا ٹیسٹ 17 تا 21 دسمبر کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے  ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکرخان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی 17 سال بعد ایک مرتبہ پھر میزبانی کرنے پر خوشی ہوگی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے عبوری چیف ایگزیکٹو کلئیر کانر نے کہا کہ 2005ء کے بعد انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی پاکستان روانگی تاریخی لمحہ ہے۔ طویل عرصے بعد کرکٹ سے محبت کرنے والے پرجوش شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلنے کا موقع ملنے پر خوش ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ چیمپئن شپ  میں پاکستان پانچویں اور انگلینڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پرہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے