English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کو ریلیف دیں گے، مراد علی شاہ

القمر

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کو ریلیف دیں گے۔ 

مراد علی شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سندھ میں اس سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہے، کوشش کررہے ہیں کہ بارش اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں، ریلیف کے کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھاکہ ہر ضلع کا جائزہ لے رہے ہیں نقصانات کا تخمینہ بھی لگارہے ہیں، دریائے سندھ سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرے گا، آج رات گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ داخل ہوجائے گا ، سکھر بیراج تک اونچے درجے کا سیلابی ریلہ پہنچ جائے گا، جو ابھی تک اعداد و شمار ہیں اس کے حساب سے 6 لاکھ کیوسک پانی آئے گا۔انہوں نے   کہا کہ گڈو بیراج سے سکھر بیراج تک حفاظتی بندوں کی نگرانی سخت کی گئی ہے، انشااللہ یہ سیلابی ریلہ خیر و عافیت سے گزر جائے گا، مشکل وقت ضرور ہے لیکن انشااللہ عوام کو ریلیف دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے