English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افسرشاہی شرعی اُمور پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، مولانا فضل الرحمان

القمر

پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سلمان رُشدی کے ساتھ جو ہوا وہ اُمت مسلمہ کا ردِ عمل ہے۔ افسر شاہی شرعی امور کو سنجیدہ لے، یہ ایک اسلامی ملک ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سلمان رُشدی کے خلاف سب سے پہلے آواز ہم نے 1988 میں اٹھائی۔ نیازی بتائے سلمان رشدی پر امریکہ میں ہونے والے حملے کو یہاں بلا جواز قرار دینا کس کے اشارے پر ہے؟ ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاور میں مرکزی مجلس عمومی کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں کہا گیا کہ کے پی میں مذہب کی جڑیں ختم کرنے کے لئے نیازی کو حکومت دی گئی، ہمارے اکابر نے فتنوں کا مقابلہ گھروں میں بیٹھ کر نہیں بلکہ میدان عمل میں کیا جو شخص کہے کہ اگر نیازی نمرود کو بھی کھڑا کرے تو میں اس کو بھی ووٹ دوں گا، اس قسم کی باتیں فتنے کی علامت ہیں، جے یوآئی نیازی فتنے پر آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی مجموعی سیاست میں تمام مسالک کے علما متفق ہیں ،ہماری جمہوریت کا تعین ہمارا آئین کرتا ہے۔ مملکت کی حکمرانی عوام کی تائید سے ہو لیکن طریقہ حکمرانی قرآن وسنت کی روشنی میں ہو۔ قانون سازی کے حوالے سے حکومت کا بنیادی ہدف انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں اصلاحات ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ہماری تجویز تھی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مناسب نمائندگی دی جائے، افسر شاہی شرعی امور کو سنجیدہ لے۔ یہ ایک اسلامی ملک ہے۔نیب کی نظر میں ہر پاکستانی مجرم ہے، یہ مشرف کا تحفہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے