ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی 3 روزہ راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے دہشت گردی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تین دن کے لیے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے ضمانت منظوری میں پولیس کو 25 اگست تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہیں تو 3 دن میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں، اس لیے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

قبل ازیں عمران خان کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے 3 اعتراض بھی عائد کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں