اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سےخصوصی ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمہ کی مذمت کرتے ہوئے گرفتاری کے منصوبہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
