وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم دفتر سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ رواں سال اپریل میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے قطر کے پہلے دورے میں کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہوگا۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان کہا کہ قطری رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
ان ملاقاتوں میں خاص طور پر توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for Doha on his two days official visit to Qatar (23rd 24th August, 2022).#PMVisitsQatar pic.twitter.com/Sw2QkcG5T2
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) August 23, 2022
