English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لوگ بجلی بلز ادا کرنے سے قاصر، حکمران منی بجٹ لے آئے، ذکر اللہ مجاہد

القمر

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدنے منی بجٹ اورنئے ٹیکسز کو عوام پر حکومت کا خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے سے قاصر ہے اورا یسے میں ظالم حکمران منی بجٹ لے آئے ہیں۔

ذکر اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ لوگ پہلے ہی بجلی، پٹرول، گیس اورا شیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ بدحال ہوچکے ہیں ایسے میں آئی ایم ایف کے ایما پر قوم پر مسلط کیے جانے والے منی بجٹ اور ٹیکسوں کا بوجھ کیسے آٹھائیں گے ۔ناہل حکومت کے ایک طرح کے منی بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تیاری ملک کو افراتفر ی اورخانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کا منظم منصوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے اور منی بجٹ کے ذریعے عام آدمی پر ٹیکسز مسلط کرنے کی پرروز مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کے بلوں پر لیا گیا نوٹس سابقہ وزیر اعظم عمران خان کی طرح کا ہی ایک نوٹس ہے۔ ادھر نوٹس لیا جاتا تھا  تو دوسری طرف مزیدقیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا تھا ٹھیک اسی طرح اب بھی ایک طرف نوٹس لیا گیا ہے تو دوسری طرف مزید نئے ٹیکسوں کی بھر مار کردی گئی ہے۔

ذکر اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ سب قوم کیساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا جارہا ہے۔ اگر بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر غنڈہ ٹیکس کی بدمعاشی کو بند نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی لاہور احتجاج کے دائرے کو مزید آگے بڑھائے گی ۔ جماعت اسلامی قوم کو ان ظالم حکمرانوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گی۔ قوم کرپٹ نظام اور بے حس حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف گھروں سے باہرنکلے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دے اور ان ظالم حکمرانوں کا راستہ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے