ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

600 سے زائد امپورٹڈ لگژری اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کئی گنا اضافہ

fbr increases tax on airline business class

اسلام آباد: مپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی گئی۔تمام امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھا کر 100 فیصد  اور امپورٹڈ جام، جیلی پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیا (درآمدی اشیائے تعیش)پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔ امپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی 30 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔ جیولری باکس پر 49 اور امپورٹڈ کراکری پر ڈیوٹی 49 فیصد کردی۔

امپورٹڈ گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کردی گئی۔ امپورٹڈ چاکلیٹ اور کوکو پاڈر پر ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔ جبکہ امپورٹڈ دلیہ اور آٹے پر ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 35 فیصد کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور بادام پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 74 فیصد کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں