کراچی: سندھ میں جاری بارشوں کے باعث 2 روز کے لیے اسکولز و کالجز میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی جانب جاری بیان کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے زیر انتظام تمام سرکاری و نجی اسکولز و کالجز کل بدھ اور اگلے روز جمعرات کو بند رہیں گے ۔
وزیر تعلیم کے مطابق حالیہ تیز بارشوں کے باعث 2 دن 24 اور 25 اگست کو تمام اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں بھی بارشوں کے باعث چھٹی کردی گئی تھی ۔
