ترک مسلح افواج نے، شام کے شمال میں فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریشنوں کے علاقوں میں تحریکی فائرنگ کرنے والے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے، 8 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ” دہشت گردوں کی تحریکی فائرنگ کا فوری جواب دیا جا رہا ہے۔ شام کے شمال میں فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریشنوں کے علاقوں میں فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 8 دہشتگردوں کو ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ہم دہشت گردوں کو ان کے کھودے ہوئے گڑھوں میں دفن کرتے رہیں گے”۔
