سندھ میں حالیہ بارشوں سے 306اموات ہو چکی۔
صوبے میں مختلف واقعات میں اب تک 876افراد زخمی ہوئے،بارشوں میں ہونے والے حادثات میں 138بچے جاں بحق ہوئے۔
مرنے والوں میں 120مرد اور 48خواتین شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 41اموات ضلع خیر پور میں رپورٹ ہوئیں،سندھ میں بارشوں کے باعث 89ہزار 622مویشی ہلاک ہوئے، سندھ میں حالیہ بارشوں سے ایک لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے،سندھ میں بارشوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 34لاکھ 7ہزار سے زائد ہے،اس کے علاوہ سندھ میں 15لاکھ 90ہزار 675افراد اپنے گھروں سے باہر رہنے پر مجبور ہیں۔
