English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں حالیہ بارشوں سے 306اموات ہو چکی  ، 876افراد زخمی 

القمر

سندھ میں حالیہ بارشوں سے 306اموات ہو چکی۔ 

 صوبے میں مختلف واقعات میں اب تک 876افراد زخمی ہوئے،بارشوں میں ہونے والے حادثات میں 138بچے جاں بحق ہوئے۔

مرنے والوں میں 120مرد اور 48خواتین شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 41اموات ضلع خیر پور میں رپورٹ ہوئیں،سندھ میں بارشوں کے باعث 89ہزار 622مویشی ہلاک ہوئے، سندھ میں حالیہ بارشوں سے ایک لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے،سندھ میں بارشوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 34لاکھ  7ہزار سے زائد ہے،اس کے علاوہ سندھ میں 15لاکھ 90ہزار 675افراد اپنے گھروں سے  باہر رہنے پر مجبور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے