ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چہرہ شناخت کرنے والے نظام سے اوجھل ہونے والی شرٹ تیار!

مشہور ڈیزائنر نے ایک ایسی شرٹ تیار کی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے پہننے والے افراد کو چہرہ شناخت کرنے والی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نظروں سے اوجھل کیا جا سکتا ہے۔

اس منفرد لباس کو ڈیزائنر سائمن ویکرٹ نے دنیا بھر میں اے آئی سے لیس ویڈیو نگرانی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ردِعمل میں تیار کیا ہے۔

’ڈیجیٹل کیموفلاج‘ نامی یہ شرٹ اپنے خاص رنگوں اور تجریدی نقش و نگار کی بدولت اے آئی پر مبنی آبجیکٹ ڈیٹیکشن سسٹمز کو مبینہ طور پر الجھا دیتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ سسٹمز شرٹ پہننے والے شخص کو انسان کے طور پر شناخت کرنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔

ویکرٹ کے مطابق اے آئی سسٹمز نے دراصل یہ نہیں سیکھا کہ انسان کیا ہوتا ہے بلکہ انہوں نے لاکھوں تربیتی تصاویر کی مدد سے یہ سیکھا ہے کہ انسان عام طور پر شماریاتی اعتبار سے کیسا دکھائی دیتا ہے۔

تاہم، ویکرٹ نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل کیموفلاج پولیس سے بچ نکلنے کا کوئی ذریعہ نہیں اور نہ ہی یہ گمنامی کی ضمانت دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں