ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے سلسلہ میں 27 لاکھ سے زائد شائقین کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا،
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022کیلئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری کردہ ویزے کی بنیاد پر لوگ ملک میں بھی داخل ہوسکیں گے جبکہ شائقین فٹبال کو یہ ویزہ کم قیمت پر جاری کیا جائے گا،اماراتی حکام یکم نومبر سے اگلے تین ماہ تک کیلئے ویزہ جاری کریں گے،
امارات فٹبال شائقین کیلئے ھیا کارڈ کا اجرا بھی کررہا ہے جس کے ذریعے شائقین کو تین ماہ بعد ویزے مدت میں توسیع بھی مل سکے گی،ھیاا کارڈ رکھنے والا قطر میں اس کارڈ کی بنیاد پر داخل ہوسکے گا اور محض صرف ورلڈکپ کی ٹکٹ ہونے کی صورت میں اسٹیڈیم تک رسائی کا حق رکھتا ہوگا،
ھیاکارڈ کے رکھنے والوں کو قطر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم ہوگی، اس مفت ٹرانسپورٹ میں میٹرو اور بس سروس بھی شامل ہوگی، ھیا کارڈ رکھنے والوں کو سعودی عرب بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے 10 روز پہلے ویزا دے گا
اور 60 روز تک قیام کی اجاازت ہوگی،شائقین فٹبال کے لیے سعودی ویزا بھی ملٹی پل ہوگا جس سے وہ بار بار سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے۔
