English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی غفلت و لوٹ مار کی وجہ سے سندھ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، محمد حسین احمد

القمر

کراچی:امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت و لوٹ مار کی وجہ سے آج پورا سندھ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ بارش و سیلاب متاثر لوگ تنگ آمد بہ جنگ آمد جگہ جگہ حکومتی نمائندوں کا گھیراؤ کر رہے ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ عوام کی دادرسی اور مطمعن کرنے کی بجائے متاثرین پر مقدمات قائم کرنا قابل مذمت اور حکومتی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نوٹس اور داخل مقدمات ختم کئے جائیں جماعت اسلامی اور الخدمت دیانت امانت اور خدمت کا نام ہے۔

انہوں نے کہاکہ  عوام حق و باطل کے معرکے میں سچے اور عوام کی خدمت کرنے والوں کا ساتھ دیں، حکومتی امداد کا کہیں بھی نام و نشان نہیں ہے، سندھ لاکھوں لوگ سڑکوں پر بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں مگر حکومتی روزانہ امداد کی تقسیم کے اعدادوشمار جاری کر رہے ہیں۔

صوبائی امیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اگر بروقت کوئی سنجیدہ اقدامات کرتی تو آج سندھ کی یہ صورتحال ہرگز نہ ہوتی۔صوبائی امیر نے لکھی غلام شاہ میں بھی الخدمت کی خیمہ بستی کا دورہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے