English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی افزائش کی صورتحال خوفناک ہے، شنیرا اکرم

القمر

کراچی:سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ سیلابی پانی سے گھرے علاقوں میں مچھروں کی افزائش کی صورتحال خوفناک ہے۔

شنیرا اکرم نے سیلاب سے متاثر علاقوں سے متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ سیلابی پانی میں ڈوبے علاقوں میں مچھروں کی افزائش کی صورتحال خوفناک ہے۔ ان علاقوں میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے فوری مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

شنیرا اکرم نے پانی سے گھرے علاقے  میں موجود مچھروں کی ویڈیوشئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالا دھواں نہیں بلکہ مچھر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کو پہلے ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں مثلا ملیریا، ڈینگی،چکن گونیا، کانگو اور دیگر کا  سامنا ہے اور اب تباہ کن سیلاب کے بعد کھڑے پانی میں پیدا ہونے والے مچھروں کے مناظر ہولناک  اور فوری مدد کے متقاضی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے