ترک ہوائی فرم کی استنبول ۔ مانچسڑ فلائٹ میں ایک نائجیرین مسافر کے ہاں بچے کی پیدا ئش ہوئی۔
طیارے پر موجود ایک ڈاکٹر اور عملے کی مدد سے اس عورت نے ایک بچی کو جنم دیا۔
ترک ہوائی فرم کی مانچسٹر جانے والی پرواز TK-1991 میں، نائجیریا کی مسافر نویکے افیوما کو دورانِ زچگی کا درد بڑھ گیا تھا۔
جب کیبن کریو نے مسافر کو طیارے کے مناسب حصے میں لے جا کر پیدائش کی تیاریاں شروع کر دیں تو اسی وقت طیارے پر موجود ایک ڈاکٹر کا اعلان کر دیا گیا۔
خاتون مسافر نے جہاز میں موجود ڈاکٹر اور کیبن کریو کی مدد سے بچی کو جنم دیا۔ بعد ازاں زچہ و بچہ کو فی الفور اسپتال لیجانے کے لیے طیارے نے آسڑوی دارالحکومت ویانا میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
