اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں تقرریاں اور تعیناتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں، کیا بزدار،مراد سعید، اور محمود خان کی تقرریوں کا نا م میرٹ ہے ، عمران خان بتائیں کہ فوج میں کب میرٹ پر تعیناتیاں نہیں ہو ئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف غیر سنجید ہ گفتکو کرناکسی کو زیب نہیں دیتا، عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی پر جو باتیں سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جاتی ہیں،سوچی سمجھی سازش کو بعد میں پھر میرٹ کی بات کی بنا دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل عمران خان نے اپنی بات کا مطلب تبدیل کر دیا ہے۔عمران خان جان بوجھ کر اٹیک کر کے بعد میں کہتا ہے کہ میرا مطلب فلاں ہے،عمران خان نے گزشتہ تین سال میں موجودہ آرمی چیف کی جتنی تعریفیں کی شاید ہی اتنی کسی اور نے کی ہوں،بڑی بڑی اہم میٹنگز ہوتی تھی اور عمران خان میٹنگز میں نہیں آتا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جگہ سیاسی اور سیکیورٹی بریفنگ آرمی چیف کے حوالے ہوتی تھیں۔عمران خان جان بوجھ کر نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو مشکوک بنا رہے ہیں۔
