رحیم یارخانمیں ٹریکٹر ٹرالی کے رکشے کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں 3طالبات جاں بحق اور 6طالبعلم زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں ٹکر کا حادثہ ضان پور، باغ و بہار روڈ پر پیش آیا، حادثے کے وقت رکشے میں 9طالبعلم سوار تھے، حادثے میں 3 طالبات جاں بحق اور 6 طالبعلم زخمی ہوئے، زخمی طالبعلموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے حادثے میں 3طالبات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
