English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکھوں کے مقدس مقام کے قریب تمباکو چبانے والا شخص قتل، ویڈیو وائرل

القمر

بھارتی شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام کے قریب نشہ کرنے والا شخص قتل ہو گیا، واردات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے  مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں تین افراد نے مبینہ طور پر گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک سڑک پر مبینہ طور پر تمباکو کھانے پر ایک شخص کو قتل کر دیا۔امرتسر میں سینیئر پولیس افسر رمندیپ سنگھ نے بتایا کہ ہرمنجیت سنگھ  نامی شخص پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر دو ملزمان کی شناخت بھی ہو چکی ہے۔

ایک ہوٹل کے باہر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ قتل ریکارڈ ہو گیا تھا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ مرنے والے کا جسم پوری رات ایک نالی کے کنارے سڑک پر پڑا رہا اور اسے صبح پولیس کی آمد کے بعد وہاں سے اٹھایا گیا۔

امرتسر کے پولیس کمشنر کے ٹوئٹر اکانٹ سے جاری ایک ویڈیو میں کمشنر پولیس ارن پال سنگھ نے اس قتل کو بدقسمت واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں نے ہرمنجیت سنگھ پر شراب پینے اور تمباکو کھانے کا الزام لگایا اور اسے زخمی کر دیا۔

پولیس کمشنر کے مطابق فوری طبی امداد نہ ملنے کے سبب زخمی شخص زیادہ خون بہہ جانے سے ہلاک ہو گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے