English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب فنڈ میں صرف 3.3 ارب روپے جمع ہوسکے

القمر

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس کے دوران این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ابھی تک پی ایم فنڈ میں 3.3 ارب اکٹھے ہوئے ہیں. وزارت موسمیاتی تبدیلی، گلاف ٹو کے نمائندے اور این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کہا رواں سال خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں 75 جھیلیں پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں. ان 24 وادیوں میں ارلی وارننگ سسٹم نصب کئے جائیں گے۔
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چئیر پرسن سیمی ایزدی کی سربراہی میں ہوا. سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی آصف علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلاف ایونٹس میں اضافہ ہورہا ہے. گلاف ٹو پروجیکٹ کے نمائندے نے کمیٹی بتایا کہ گلاف پراجیکٹ ٹو 2017 میں شروع ہوا جو گرین کلائیمیٹ فنڈ کے تحت پہلا پراجیکٹ تھا جس کے تحت 24 وادیوں میں برفانی جھیلوں سے بچاو کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں. ممبر ایڈمن این ڈی ایم اے نے بریفنگ میں کہا سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ابھی تک 1412 افراد جاں بحق اور 12743 افراد زخمی ہوئے ہیں.کمیٹی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی سینٹر فیصل جاوید اور پی پی پی رہنما وزیر موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ،، سینیٹر فیصل جاوید نے سوال کیا جو گھرانے تباہ ہوئے ہیں وہ کب تک مکمل ہونگے ؟ لوگ گھروں کو واپس کیسے جائینگے. وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ایک گھر کے لئے 5 لاکھ جزوی متاثرکے لئے 2.5 لاکھ اور زخمیوں کے لئے الگ ہیں. بینظیر انکم اسپورٹ کو 35 سے 70 ارب کر دیا ہے. سینیٹر فیصل جاوید نے کہا جی وہی جو احساس پروگرام تھا, بہت اچھا ماڈل تھا اسے جاری رکھیں. شیری رحمان جی نہیں یہ بی آئی ایس پی ہے.سینیٹر فیصل جاوید نے کمیٹی ممبران مشاہد حسین سید اور سینیٹر تاج حیدر کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عمران خان کی ٹیلیتھون میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہم سیلاب زدگان کے لئے ٹیلیتھون کرتے ہیں اسکو روک دیا جاتا ہے یہ قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہ کیجائے. سینیٹر مشاہد حسین نے کہا یہ بہت غلط بات ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے جاری ٹیلیتھون کو روک دیا جاتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے