ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام’ چشمہ شفاء’ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس مسئلے اور اس کے قدرتی علاج کے بارے میں بات کریں گے وہ ہے ” ذیابیطس” یا شوگر۔
تو آئیے دیکھتے ہیں کہ گھر میں موجود اشیاء کے ساتھ جسم میں شکر کے توازن کو کس طرح برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
1۔ سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ، کھانے کے فوراً بعد جسم میں انسولین کی اور خون میں شکر کی مقدار میں اضافے کا سدّباب کرتا ہے۔ یہ کاربن ہائیڈریٹ والی غذاوں کے نتیجے میں جسم میں انسولین کو حد سے بڑھنے سے روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ جسم میں انسولین کے اثرات ظاہر ہونے کی زمانی مدت کو طویل کرتا اور معدے میں خوراک کے پھیلاو میں تاخیر کر کے انسولین کے اثر پذیری میں اضافہ کرتا ہے۔
2۔ بند گوبھی
بند گوبھی کے 7 عدد پرت لیں اور انہیں اُبال کر ٹھنڈا ہونے کےلئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پانی سے بند گوبھی کے پتّے نکال لیں۔ اس میں سے ایک گلاس پانی کو کھانے سے پہلے یا بعد میں نیم گرم شکل میں استعمال کریں۔ اس طریقے کو 15 دن تک استعمال کریں۔ 15 دن کے بعد 3 دن کا وقفہ ڈالیں اور اس کے بعد مزید 5 دن استعمال کریں۔
3۔ یاسمین کے پھول
دن میں ایک دفعہ یاسمین کے پھولوں کی چائے پی کر بھوک کی وجہ سے پیدا ہونے والی شکر کو معمول کے درجے پر رکھا جا سکتا ہے۔ ناشتے سے 30 منٹ بعد اس چائے کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔ جسم میں شوگر کو توازن میں رکھنے کے لئے یاسمین کی چائے بہت مفید چیز ہے۔
4۔ لیمن بام یا ملیسا چائے
ہر صبح ناشتے میں لیمن بام یا ملیسا چائے کا استعمال کریں۔ یہ چائے وقت کے ساتھ ساتھ انسولین کے مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو گی۔
5۔ہوری پلانٹین/ بارہنگ معطر
ہوری پلانٹین یا بارہنگ معطر نامی اس بوٹی کی چائے شام کے کھانے سے 30 منٹ بعد استعمال کرنے کی صورت میں انسولین کو توازن میں رکھا جا سکتا ہے۔
6۔ کلونجی
کلونجی ذیابیطس کی بیماری کے خلاف نہایت موئثر چیز ہے۔ یہ لبلبے کو تازگی بخشتی اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے سے بچاتی ہے۔
7۔دارچینی
دارچینی کا شمار صحت مند رکھنے والے لذیذ مصالحہ جات میں ہوتا ہے ۔صحت مند اور ذیابیطس کے شکار افراد کے مشاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ دارچینی کا استعمال انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتا اور اس کے درجے کو کم کرتا ہے۔ دارچینی گلوکوز کی خلیات میں منتقلی میں اضافہ کر کے انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتی یہاں تک کے دورانِ خون سے شکر کے حصول میں اضافے کے لئے انسولین انجیکشن جیسا کام کر سکتی ہے۔ دن بھر میں ایک چائے کے چمچ ‘تقریباً 2 گرام’ دارچینی کا استعمال انسولین کے درجے کو کم کرتا ہے۔
طریقہ استعمال نوٹ کر لیں: ہر روز ثابت دارچینی کے ایک ٹکڑے کو ایک لیٹر پانی میں بھگوئیں اور دن بھر میں اس پانی کو استعمال کریں۔
8 ۔ سبز چائے
سبز چائے حیران کن حد تک صحت بخش مشروب ہے اور بلند مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ کی حامل ہے۔ مختلف تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے نہ صرف انسولین کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ جسم میں انسولین کے درجے کو بھی متوازن رکھتی ہے۔
9۔ زیتون کے پتّے
زیتون کے پتّے جسم میں انسولین کے پھیلاو اور اس کے واپس حصول میں اضافہ کرتے ہیں۔
طریقہ استعمال:15 عدد زیتون کے پتّے لیں اور انہیں 250 ملی لیٹر اُبلے پانی میں 15 منٹ تک دم دیں۔ اس پانی کو دن بھر میں استعمال کریں۔
اس کے علاوہ زیتون کے پتّوں کو دیگر لوازمات کے ساتھ ملا کر چائے کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اجزاء
- ایک ٹکڑا دارچینی
- ایک میٹھے کا چمچ سبز چائے
- ایک میٹھے کا چمچ زیتون کے پتّے
طریقہ استعمال:
ان تینوں اجزاء کو ایک کپ میں ڈالیں اور اوپر سے 250 ملی لیٹر اُبلتا پانی ڈال دیں۔ 10 منٹ کے دم کے بعد اس چائے کو استعمال کریں۔ اس چائے کو دن میں 3 سے 4 کپ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
10۔ بچھو بوٹی
خون کی شوگر کے جسم میں جذب ہونے کے درجے کو کم کرتی اور لبلبے سے انسولین کے پھیلاو میں کمی کرتی ہے۔
طریقہ استعمال تازہ بچھو بوٹی کو زیتون کے تیل کے ساتھ پکا کر کھانے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خشک شکل میں اس بوٹی کو بطور چائے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چائے بنانے کے لئے ایک گلاس گرم پانی میں ایک میٹھے کا چمچ بچھو بوٹی ملائیں اور 10 منٹ کے دم کے بعد استعمال کریں۔
11۔سماق
سماق خون میں شکر کی مقدار کو توازن میں لاتی ہے۔ اپنی اس خصوصیت کی وجہ سے سماق انسولین کو اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے والی مقبول غذاوں میں شمار ہوتی ہے۔
12۔ میتھی کے بیج
میتھی کے بیج معدے کے خالی ہونے کے عمل کو سست کر کے انسولین کو توازن میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
طریقہ استعمال نوٹ فرما لیں:
4 کھانے کے چمچ دہی لیں اور ایک میں ایک کھانے کا چمچ میتھی ملا کر استعمال کریں۔
13۔ ہلدی
ہلدی اپنے اندر موجود کرکومین کی بدولت ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ شمار کی جاتی ہے۔ ہلدی خون میں آئل ایسڈوں اور شکر کو کم کر کے گلوکوز کی سطح کو متوازن کرتی ہے۔
14۔ ادرک
ادرک اپنے فعال اجزائے ترکیبی کی بدولت شکر ریسپٹروں کو زیادہ قابلِ استعمال بناتا ہے۔ اپنی اسی خصوصیت کی وجہ سے انسولین کے مسائل کے شکار افراد کے لئے بہترین چیز ہے۔
15۔ لہسن
لہسن بھی خون میں شکر کو بڑے پیمانے پر کم کرتا ہے۔
