یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے دورہ یوکرین کے بعد سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اب یوکرین یورپی یونین کی رکنیت کا امیدوار ملک بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دورے کے دوران ہم نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی اور وزیر اعظم ڈینس شمیگل کے ساتھ اقتصادیات اور عوام الناس کے درمیان زیادہ قربت کے پہلووں پر بات چیت کی۔
لئین نے کل یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں بھی کہا تھا کہ ہم ، یورپی یونین کے رکن اور رکنیت کے امیدوار ممالک پر مشتمل اور آزاد اقتصادی منڈی امکانات کی حامل، ‘واحد یورپی منڈی’ میں یوکرین کی بھی شمولیت کے لئے صدر زلنسکی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین کا مذکورہ دورہ یوکرین، 24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا چوتھا دورہ ہے۔
