English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ چوتھی دفعہ یوکرین کے دورے پر

القمر

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے دورہ یوکرین کے بعد سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اب یوکرین یورپی یونین کی رکنیت کا امیدوار ملک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دورے کے دوران ہم نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی اور وزیر اعظم ڈینس شمیگل  کے ساتھ اقتصادیات اور عوام الناس کے درمیان زیادہ قربت کے پہلووں پر بات چیت کی۔

لئین نے کل یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں بھی کہا تھا کہ ہم ، یورپی یونین کے رکن اور رکنیت کے امیدوار ممالک پر مشتمل اور آزاد اقتصادی منڈی  امکانات کی حامل، ‘واحد یورپی منڈی’ میں یوکرین کی بھی شمولیت کے لئے صدر زلنسکی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین کا مذکورہ دورہ یوکرین،   24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک  کا چوتھا دورہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے