مفتاح اسمٰعیل نے لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ اجلاس میں وزارت سے استعفیٰ دے دیا جبکہ اجلاس میں اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مفتاح اسمٰعیل نے ٹوئٹ کی کہ آج انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ اجلاس میں نے بطور وزیر خزانہ زبانی استعفیٰ دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس پہنچنے کے بعد باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے دو بار وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پی ایم ایل (ن) کے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس منعقد ہوا۔
مزید کہا گیا کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق پارٹی کے سربراہ نے مشکل معاشی صورتحال میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا pic.twitter.com/4v6g242VXv
— PML(N) (@pmln_org) September 25, 2022
