English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرے خلاف بس چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کا مقدمہ باقی رہ گیا ہے، عمران خان

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گئی ہے اور وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے۔

 عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی، صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خان صاحب آج کیا ہونے جا رہا ہے ؟

جس پر انہوں نے کہا کہ کچھ پتہ نہیں، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج آپ روسٹرم پر آئینگے؟ عمران خان جواب میں مسکرا دئیے اور کہا کہ لوگ سسٹم سے مایوس ہو چکے ہیں۔

 ملک میں ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ طاقتور کیلئے الگ قانون اور دوسرے کیلئے الگ قانون ہے، میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گیا ہے اور وہ چاے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے، جب مذاکرات کر رہے ہو تو بات چیت کیلئے دروازے کھلے رہتے ہیں ، بندوق کے زور پر تو بات چیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نہیں بیٹھے گے، ہفتہ سے ملک بھر میں متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے