English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران پریڈ گراؤنڈ میں دھرنے کا شوق پورا کرلیں، اسحاق ڈار

القمر

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں دھرنے کا شوق پورا کرلیں ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیںگے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا  تھا کہ نوازشریف نے حکومت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی،23 مئی کو حکومت چھوڑنے کا فیصلہ ہوچکا تھا،شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم الوداعی تقریر بھی تیار تھی،عمران خان کے مارچ کے اعلان کے بعد نوازشریف نے فیصلہ تبدیل کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان آخری کے دو سے تین ہفتوں میں ہوجائے گا،الیکشن اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا منصوبہ ہےمگر عملدرآمد فوری نہیں ہوسکتا،صوبوں نے غیر آئینی کام کیا تو گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے