English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آپ پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے جبکہ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی جبکہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار انتخابات کیلئے سیکیورٹی سرانجام دیں گے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے