English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: مرچ پاوڈر کی برآمدات 68 لاکھ 17 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں

القمر

رواں سال کے جنوری۔ ستمبر دورانیے میں ترکیہ کی مرچوں کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ 68 لاکھ 17 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین GAIB کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں ترکیہ نے 92 لاکھ 22 ہزار ڈالر کا مرچ پاوڈر برآمد کیا۔

گذشتہ سال کے جنوری۔ستمبر کے دورانیے میں 26 لاکھ 1 ہزار ٹن مرچ پاوڈر سے 66 لاکھ 2 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا۔ یہ برآمداتی مقدار رواں سال کے اسی دورانیے میں 29 لاکھ 54 ہزار ٹن اور زرمبادلہ کی مقدار 68 لاکھ 17 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مرچ پاوڈر کی برآمدات میں، گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں، اضافے کی شرح 3 فیصد رہی ہے۔

رواں سال کے جنوری ۔ ستمبر دورانیے میں جرمنی، ہالینڈ، عراق، امریکہ، فرانس، روس، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، مالٹا، تاجکستان، ایکواڈور  گنی، کیوبا، ٹوگو، مراکش، نائجر، جاپان اور  گھانا سمیت 101 ممالک کے ہاتھ مرچوں کی فروخت کی گئی۔

مرچوں کی برآمد میں15 لاکھ 19 ہزار ڈالر زرمبادلہ کے ساتھ امریکہ پہلے،  9 لاکھ 8 ہزار ڈالر کے ساتھ ہالینڈ دوسرے اور 8 لاکھ 85 ہزار ڈالر زرمبادلہ کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے