English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 لانگ مارچ سے کسی کو مشکل نہیں ہوگی،عوام کی بھلائی کیلئے ہے، حماد اظہر

القمر

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمارے لانگ مارچ سے کسی کو مشکل نہیں ہوگی بلکہ یہ عوام کی بھلائی کے لیے ہے۔

حماد اظہر زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے لاکھوں لوگ نکلیں گے، صرف ہمارے لوگ نہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی نکلیں گے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں ہوگا پاکستان میں تبدیلی آنے جارہی ہے، عمران خان نے بروقت فیصلہ کیا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادی وزیر اعلیٰ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم سے تعاون کر رہے ہیں، میری عوام سے اپیل ہے کہ کوئی بھی گھر نہ رہے، ہماری تحریک کو 100 سال بعد بھی سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے