English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے ویڈیو وائرل ہوگئی

القمر

جب کرکٹ کی بات ہوتی ہے تو جذبات آسمانوں کو چھوتے ہیں لیکن بعض اوقات لوگ بھول جاتے ہیں کہ مداحوں کی طرح کھلاڑی بھی شکست کو دل پر لیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ شاداب خان کے ساتھ ہوا ہےآسٹریلیا میں جاری ٹی 20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر نہ صرف مداح جذباتی ہوئے بلکہ ٹیم کے اہم رکن شاداب خان بھی رو پڑے ۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں شاداب خان مبینہ طور پر آبدیدہ نظر آرہے ہیں شاداب خان کی ویڈیو دیکھ کر سپورٹرز فوری طور پر کھلاڑی کو تسلی دینا شروع کر دیتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان ہاتھوں میں چہرہ چھپائے زمین پر بیٹھے رو رہے ہیں۔ ان کو ٹیم کے ایک ساتھی آ کر تسلی دیتے ہیں اورسمجھاتے ہیں۔ شاداب خان کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے شاداب خان کو ہمت سے کام لینے اور اچھا پرفارم کرنے کے مشورے دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے