English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیبلشمنٹ سے ملا تو عمران خان کے علم میں تھا، فیصل واوڈا

القمر

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ ہے کہ جب اسٹیبلشمنٹ سے ملا تو عمران خان کے علم میں تھا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ میں نے عمران خان کو کوئی دھوکا نہیں دیا۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو دو خاص ہیں وہ سیاسی نہیں ہیں، سانپوں اور کیڑوں نے عمران خان کو میرے بارے میں غلط بتایا ہے، اندھا نہیں ہوا دیکھ رہا ہوں چاروں طرف کیا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو خاص اور تین سانپوں نے پارٹی اور اداروں کو نقصان پہنچایا، عمران خان کو ان دو خاص اور تین سانپوں کے نام بھی بتائے ہیں، عمران خان کو جب سانپوں کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے