۔ لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک فسادی الطاف حسین تو دوسرا عمران خان ہے، اداروں کو الطاف حسین اور عمران خان جیسے لوگوں کو گود نہیں لیناچاہیے ، حکومت ایسا کرے گی کہ عمران خان بندے کا پتر بن جائے گا، کسی نے بھی صادق و امین عمران خان کو نہیں کہا، نہ ہی کلین چٹ دی،حکومت وقت کے پاس شواہد موجود ہیں، عمران خان یا مسلح جتھے سے بلیک میل ہوں گے، نہ بات کریں گے۔
ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھاغلطیوں کااعتراف ادارے کرتے ہیں مگر جب پالتے ہیں تو الطاف حسین، عمران خان جیسے لوگوں کو گود نہیں لینا چاہیے۔ الطاف حسین پر پابندی عرصہ سے لگی لیکن اثرات اب بھی ہیں۔عمران خان فسادی کے اثرات دیر تک بھگتیں گے۔ ایک فسادی الطاف حسین تو دوسرا عمران خان ہے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کو عمران خان کی گرفتاری روکا جا رہا تھا، اب کچھ دن انتظار کرلیں گے۔ بندوق سے خونی مارچ جو حملہ کرنا چاہتا ہے، دیکھ رہے کتنی اسپیس کوچ کی فرمائش پر ملے گی، حکومت ایسا کرے گی کہ عمران خان بندے کا پتر بن جائے گا۔
