English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم نے این آر او 2 کو مسترد کردیا ہے، پی ڈی ایم کو جواب دینا پڑے گا،عمر سرفراز چیمہ 

القمر

گوجرانوالہ:مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ڈی ایم حکومت کو خبردار کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا حق سچ اور قوم کی تقدیر بدلنے کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف لاہور اور گوجرانوالہ کی عوام کی لانگ مارچ میں شرکت سے امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ابھی تو پورا پاکستان اسلام آباد کا رخ کررہا ہے۔ 

عمر سرفراز نے کہا کہ قوم نے این آر او 2 کو مسترد کردیا ہے، پی ڈی ایم کو جواب دینا پڑے گا، اسلام آباد میں عوامی سمندر کرپٹ امپورٹڈ ٹولے کو بہا لے جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت چند دن کی مہمان ہے، تشدد کا راستہ اپنایا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شہباز شریف لا لشکر کیساتھ بیرونی دوروں پر ملکی وسائل کا بے دردی سے استعمال کررہے ہیں۔

اطلاعات حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جاتی عمرا اور پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوچکی ہے، لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

عمر سرفراز نے کہا کہ ن لیگ کی ساری سیاست ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھومتی ہے، مریم صفدر سیاست کی بارھویں کھلاڑی، ن لیگ کی تباہی میں برابر کی شریک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے