English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم، وزیر داخلہ اور جنرل فیصل پر مقدمہ ہوگا

القمر

تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور اسلم اقبال نے کہا ہے شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور میجر جنرل فیصل پر ایف آئی آر کروانے جا رہے ہیں۔ اگلی کال خان صاحب دیں گے پھر وہی ہو گا جس کا حکم ملے گا۔ اسد عمر نے ویڈیو بیان میں کہا ہے قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ خان صاحب کو زخم آئے۔ عمران خان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ گولیوں کی پیلٹ لگے، ہڈی اور ران پر گولی لگی۔ عمران خان بار بار یہ کہتا ہے کہ ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔ اس حادثہ کے بعد عمران خان کی ملک کیلئے جان دینے کی بات پر کسی کو شق نہیں ہونا چاہیے۔ دو روز قبل عمران خان کو بتایا کہ خطرہ ہے، مگر انہوں نے کہا کہ ہم جہاد کیلئے نکلے ہیں۔ عمران خان نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ 3 لوگوں نے یہ سب کچھ کروایا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر حملہ شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور میجر جنرل فیصل ہیں۔ میرے اوپر قاتلانہ حملہ انہوں نے کروایا، انکو فوری عہدے سے ہٹایا جائے ایسا نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے