English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ اپنے آرٹلری میزائل 'خان' کی پہلی برآمد انڈونیشیا کو کرے گا

القمر

ترکیہ اپنے آرٹلری میزائل ‘خان’ کی پہلی برآمد انڈونیشیا کو کرے گا۔

ترکیہ دفاعی صنعت  کے لیڈر میزائلوں اور راکٹ سسٹموں کی پیداواری کمپنی ‘راکٹ سان’ نے، انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقدہ، ‘انڈوڈیفنس ایکسپو اینڈ فورم 2022’ میں شرکت کی اور اہم سمجھوتے طے کئے ہیں۔

اس موقع پر ‘راکٹ سان’ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مراد قورتلش نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "طے کردہ سمجھوتوں کے ساتھ ہم اپنی اوّلین مصنوعات زمانہ قریب میں انڈونیشیا وزارت دفاع کے ہاتھ فروخت کریں گے۔ اس وقت دو مختلف موضوع زیرِ بحث ہیں۔ پہلا زمین سے زمین پر مار کرنے والا طویل المسافت آرٹلری سسٹم ‘خان’  ہے۔ یہ سسٹم 280 کلو میٹر تک اور جنگ زدہ علاقے  میں اندر تک اثر انداز ہونے والا حساس ترین اور اہم ترین اسلحہ سسٹم ہے۔ خان سسٹم کو ہم، پہلی دفعہ انڈونیشیا کی فوج کو استعمال کے لئے پیش کریں گے۔

مراد قورتلش نے کہا ہے کہ” دوسرا موضوع  تہہ در تہہ فضائی دفاع سے متعلق ہے۔ اس معاملےمیں انڈونیشیا وزارت دفاع کی ضروریات مختلف تھیں۔ ہم نے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک نیا  تکنیکی و مالیاتی ماڈل تشکیل دیا ہے۔ یہاں ہم، ملٹی لیئر فضائی دفاعی سسٹم کی پہلی مصنوعات  یعنی درمیانی اور طویل مسافت کے 2 مختلف سسٹم انہیں پیش کریں گے۔ آنے والے دنوں میں ہم، مختصر مسافت کے فضائی دفاعی سسٹموں کے معاملے میں بھی مذاکرات  کریں گے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے