فیصل آباد:پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد اور فائرنگ کے الزام میں مسلم لیگ ن کے 85 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جس کے بعد مقامی شہری قدرت اللہ کی مدعیت میں ماموں کانجن پولیس اسٹیشن میں مسلم لیگ ن کے 85 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
درج مقدمے میں تین دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں مسلم لیگ کے دس کارکن اور 75نامعلوم افراد ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے ملک بھر میں عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا ہوا تھا اور جس میں سرکاری املاک کے ساتھ لوگوں کا بھی کافی نقصان ہوا تھا ۔
