English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

القمر

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیلا، دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھے دل سے یقین ہے کہ صرف کرکٹ میں ہی نہیں بلکہ ہم انشا اللہ بہت جلد تمام شعبوں میں واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے