English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان حملہ کیس، پی ٹی آئی مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی

القمر

وزیرآباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کیس میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی۔

عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما نے تھانہ سٹی وزیر آباد میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، نوید نامی شخص اور سیکیورٹی ادارے کے اعلی افسر کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست عمران خان کے قریبی عزیز زبیر نیازی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں واقعے کا ذمہ دار سیکیورٹی ادارے کے اعلی افسر سمیت تین ملزمان کو قرار دیا گیا ہے۔تھانہ سٹی وزیرآباد کے حکام نے درخواست وصول کرلی تاہم اس کو ڈائری نمبر نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے