English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلزپارٹی بلدیاتی ادارے میئرکراچی کے ماتحت کرنے پر رضامند

القمر

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بااختیار بلدیاتی نظام منظوری کی ہدایت دیدی۔

پیپلزپارٹی نے بلدیاتی ترمیمی بل کا مسودہ ایم کیو ایم پاکستان کے سامنے رکھ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی بلدیاتی اداروں کے سربراہ میئرکراچی بنانے پر راضی ہو گئی ہے۔ نئے بل کے مطابق کے ڈی اے، واٹربورڈ، ایم ڈی اے کا سربراہ میئر کراچی ہو گا۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی بلدیاتی اداروں کو تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی واپسی کرنے کو تیار ہے۔ وبائی امراض اسپتال، تعلیمی ادارے، بلدیاتی ادارے بھی واپس کے ایم سی کو ملیں گے۔بلدیاتی اداروں کے پہلے اجلاس کے ایک ماہ بعد صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دینا ہو گا۔ صوبائی فنانش کمیشن کا نیا فارمولہ بھی طے کر لیا گیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی نظام سے متعلق قانون اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس آمد کے بعد مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ایم کیوایم کی طرف سے خالد مقبول، وفاقی وزیر فیصل سبزواری، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر شرجیل میمن، سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے