English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر اور وزیراعظم کی ترکی میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

القمر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت ملکی قیادت نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر عارف علوی نے  ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی تمام دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے اِس واقعے کے خلاف کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور استنبول میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پربےحدافسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے