English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلفیت کے بہادرانہ مزاحمتی کارروائی پرغزہ میں عوام کا جشن

القمر

غزہ:اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے شمالی غزہ کی پٹی میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اور سلفیت آپریشن کی بہادری کی خوشی میں ایک عوامی ریلی کا انعقاد کیا۔ 

اس ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجتماعی مارچ کے شرکا نے سلفیت میں بہادرانہ آپریشن کرنے والے شہید محمد صوف کی تصاویر اور مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مارچ کے دوران ایک تقریر میں شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے رہ نما محمود البیک نے بہادرانہ سلفیت آپریشن اور اس میں شہید ہونے والے محمد صوف کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے میں مزاحمت مسلسل جاری ہے اور اس کا دائرہ وسیع  ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں ایک مزاحمتی کارروائی میں تین صہیونی جھنم واصل جب کہ حملہ آور اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے