ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف  کی  لکی مروت میں پولیس حملے پرشدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس حملے پرشدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں،پورا پاکستان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا،پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔

لکی مروت میں پولیس حملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے شدید مذمت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں،حملہ آور عناصر سیاسی مفادات کی خاطر جمہوریت ، اداروں  اور سماجی و سیاسی تانے بانے کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا،پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہداء پیکج دے، شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں