English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگ تباہی لائے گی لہٰذا اسے رُک جانا چاہیے: صدر ویدودو

القمر

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے دنیا کی 20 بڑی اقتصادیات کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جنگ بند ہو جانی چاہیے”۔

ویدودو نے اینڈونیشیا کی میزبانی میں 15 سے 16 نومبر کو بالی میں منعقدہ 17 ویں جی20سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نےپولینڈ کے  یوکرین کے ساتھ سرحدی گاوں میں کل گرنے والے میزائل کے حوالے سے بات کی اور   کہا ہے کہ ” میں، پولینڈ کی صورتحال کے بارے میں تمام فریقین کو ٹھنڈے دل و دماغ کا مظاہرہ کرنے اور تناو میں اضافے سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتا ہوں”۔

حالیہ دنوں میں خاص طور پر روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ویدودو نے کہا ہے کہ ” میں ہمیشہ سے اس موقف پر قائم رہا ہوں کہ جنگ تباہی لائے گی لہٰذا یہ جنگ ختم ہو جانی چاہیے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے