روس کی توانائی کمپنی ‘گاز پروم’ نے آذربائیجان کے لئے گیس کی ترسیل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گازپروم نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ قدرتی گیس کی ترسیل کے لئے، آذربائیجان قومی پیٹرول کمپنی SOCAR کے ساتھ ایک نیا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
بیان کے مطابق سمجھوتے کے دائرہ کار میں ترسیل 15 نومبر کو شروع کر دی گئی ہے اور مارچ 2023 تک تقریباً 1 بلین مکعب میٹر گیس کی ترسیل کی جائے گی۔
