English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باکسر شعیب خان بڑی کامیابی کے لیے تیار

القمر

پاکستانی باکسر محمد شعیب خان پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ کولیسٹ بوائے محمد شعیب خان کا مقابلہ انڈونیشین باکسر سے کل ہو گا۔ قومی باکسر نے کامیابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔
پاکستانی باکسر محمد شعیب خان ایشئین ٹائٹل لائٹ ویٹ کیٹگری میں انڈونیشیا کے باکسر سے مقابلے کیلئے تیس نومبر کو فائٹ رنگ میں اتریں گے. قومی باکسر بنکاک تھائی لینڈ میں ہونے والی اے بی ایف ٹائٹل فائٹ کی جیت کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں. کولیسٹ بوائے محمد شعیب خان اب تک کئی فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں. قومی باکسر محمد شعیب خان نے کہا ایشین ٹائٹل جیت کر قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں. میرا خواب پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کی سربلندی ہے. اس سے قبل باکسر شعیب خان نے تھائی لینڈ کا باکسر کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے