English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ اور وفاق میں حکومتیں،بلاول بتائیں کیا کررہے ہیں، اسد عمر کا ردعمل

القمر

اسلام آباد:سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آج بھی اپنے نانا کی پچاس سال پرانی باتیں بتا رہے ہیں جبکہ 15سال سے ان کی سندھ میں اور اب وفاق میں حکومت ہے ،وہ بتائیں کیاکر رہے ہیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور استعفوں پر بات بعد میں کریں۔

اسد عمر کا  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی یوم تاسیس جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج بھی اپنے نانا کی پچاس سال پرانی باتیں بتا رہے ہیں جبکہ 15سال سے ان کی سندھ میں اور اب وفاقی میں حکومت میں ہے وہ بتائیں کہ کیاکر رہے ہیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور استعفوں پر بات بعد میں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے لانگ مارچ روکنے کیلئے کوئی کیبنٹر نہیں لگائے تھے ۔ استعفوں کا فیصلہ جماعت نے کی ہے، اور ہم اپنے فیصلے اپنی مرضی اور وقت کے مطابق کرتے ہیں، کسی دوسرے کے مرضی سے نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے