ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم نرخ برقرار، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم نرخوں کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے کہناتھا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا گیا، جس کے مطابق یکم تا 15 دسمبر 2022ء فی لیٹر ڈیزل 235.30 پیسے جبکہ پیٹرول 224 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوگا، تاہم سردیوں کی وجہ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے مٹی کا تیل 181.83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 179 روپے میں فروخت ہوگا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 15 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں