English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث موٹرویزمختلف مقامات پر بند

القمر

لاہور:پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شد یددھند چھائی رہی جس کے باعث موٹرویزمختلف مقامات پر بند کردی گئی ،قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا،لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11بھی شدید دھند کے باعث بند کردی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پازہ سے صوابی انٹر چینج تک جبکہ موٹروے ایم 2لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے ایم 3فیض پور انٹرچینج سیدرخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 5رحیم یار خان سے روہڑی تک بند کردی گئی۔

قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،حدنگاہ بھی انتہائی کم رہی ۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دھند کے باعث گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے